نئے سال 2018ء کی نیک خواہشات ،۔

جاپان سے اپ سب کو نئے سال کی نیک خواہشات ،۔

اللہ کرئے ،اگلے سال تہانوں اینیاں خوشیاں ملن کہ تہانوں دٗکھاں دے سپیلنگ ای بھل جان ،۔

رب کرے تہاڈے کم  کاروبار اینہے چلن کہ تہانوں منشی گنن لئی وی منشی رکھنے  پئین ،۔

گوجرانوالہ کے سارے گاؤں دیہات وسدے رہن تے فصلان دی بہتات ہو جائے ،۔

گوجرانوالے دییاں فیکٹریاں ، کارخانے دنیا وچ اپنا نام پیدا کرن ،۔

************************

میں یہان جاپان سے اکیلا اس سائٹ پر کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں ،۔

میری خواہش ہے کہ اپنے شہر گوجرانوالہ سے کچھ جوان اگے آئیں اور اس سائیٹ کا انتظام سنبھال لیں ،۔

گاما اور بیوی

گامے کی بیوی کی برتھ ڈے پر گاما مجبور کردیا گیا
کہ
بیوی کو کوئی نیا سوٹ دلائے ،۔
گاما بیوی کے ساتھ آرائیناں والی گلی میں گیا ، ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی ، گوجرانوالہ کی گلیاں کیچڑ میں لوگ بھالے پانچئے اٹھائے چل رہے تھے ۔
گامے کی بیوی ایک سے دوسری دوکان میں داخل ہوتی ہے ، تیسری سے چوتھی سے پھر پہلی دوکان میں ، کوئی پانچ سو سوٹ نکلوا کر دیکھتی ہے ،۔
جن میں سے سو کے قریب پر کنفیوز ہو کر اخر میں کوئی پچیس جوڑے منتخب کرتی ہے ،۔
یہاں وہ گامے کو بلا کر ان پچیس میں سے کوئی پانچ علیحدہ کرنے کی تجویز مانگ کر خود ہی علیحدہ کر کے تاثر دیتی ہے کہ گامے نے علیحدہ کئے ہیں ، فائینلی کوئی پانچ گھنٹے کی خجل خواری کے بعد ایک سوٹ منتخب کر کے دیتی ہے
گاما رقم کی ادائیگی کرتا ہے ،۔
دوکان سے باہر نکل کر پرانے جی ٹی ایس کے اڈے پر بنی مفت کی کار پارکنگ میں سے کار نکالتے ہوئے بیوی کو کہتا ہے ،۔
میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ حضرت آدم بھی کیا لکی مرد تھے کہ ان کے زمانے میں پتوں سے تن ڈھانپتے تھے ،۔
ان کو اماں حوّا کے لباس کے لئے میری طرح خجل خوار نہیں ہوتا پڑتا ہو گا ،۔
گامے کی بیوی اس کو بتاتی ہے کہ
تمہیں کیا معلوم کی جنگل میں کئی طرح کے کئی قسم کے درخت ہوتے ہیں ،۔ پتہ نہیں بابے آدم کو کتنے درختوں پر چڑھ چڑھ کر کتنے پتے آماں حّوا کو دیکھانے پڑتے ہوں گے ،۔
درختوں پر چڑھتے اترتے بابا جی ہلاکان ہو جاتے ہوں گے ،۔
ان کے مقابلے میں تم نے کیا کیا ؟
وہاں گلی میں کھڑے ، پانچئے اٹھائے ہوئی عورتوں کی پنڈلیاں تاڑ رہے تھے ،۔
ہیں ؟
گاما لاجواب ہو کر بیوی کا منہ ہی تکتا رہ گیا م،۔
شیرانوالہ باغ سےمڑ کر پھاٹک پار کر کے ڈنگروں کے ہسپتال کے سامنے تھے جب گامے کی بیوی اس سے پوچھتی ہے ،۔
تمہاری سالگرہ بھی تو آ رہی ہے تم اپنی برتھ ڈے پر مجھ سے کیا چاہتے ہو ؟؟
گامے نے ٹھنڈی آھ بھری اور کراھ کر کہتا ہے ،۔
ایک دفعہ بس ایک دفعہ ، صرف سالگرہ پر نہیں کسی بھی دن بس ایک دفعہ میں کسی بحث میں تم سے جیتنا چاہتا ہوں م،۔

آداب ۔

Today I sent the invitation to like this website, people to whom I think belong to Gujranwala .
I hope you would like this website and connecting page on Facebook too .

اج اس سائیٹ کے فیس بک پیج کو لائک کرنے کے لئے میں نے اہنے احباب کو انویٹیشن بھیجی ہے م، اور کچھ کو اس پیج کا ایڈمن بنا کر ای میل بھی سینڈ کی ہے ،۔
امید ہے کہ اپ میری یہ کوشش پسند آئے گی ،۔
میں خود چونکہ پاکستان میں نہیں ہوں اس لئے مجھے آپ احباب کی اور اپ کے ان دوستوں کے تعاون کی ضرورت رہے گی جو لوگ اس سائیٹ کو اپنی سمجھ کر چلا سکیں ،۔

یہ ایک نان پروفٹ ایبل پراجیکٹ ہے ،۔